شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میںپی ایچ ڈی کے تین سیمینار ز کا انعقاد

جمعہ 17 اگست 2018 00:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ اکنامکس کے زیرِ اہتمام پی ایچ ڈی کے تین سیمینار منعقد ہوئے ۔ سیمینارز کی صدارت ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو نے کی۔

(جاری ہے)

محققین شاہد حسین ڈاہری، کیول تلریجا اور ذوالفقار علی شیخ نے اپنے پی ایچ ڈی سیمینارز پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد شیخ کی رہنمائی میں پیش کیئے۔ جبکہ پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی نے محققین کی شریک رہنمائی کی۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے تینوں سیمینارز کو کامیاب قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :