پشین کے رہائشی عمران کے جگر کی پیوند کاری کے اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کریگی، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 17 اگست 2018 01:10

کوئٹہ۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری نے پشین سے تعلق رکھنے ہپاٹائٹس سی کے مریض 22سالہ عمران جن کا تعلق ایک انتہائی غریب گھرانے سے ہے جو قائد اعظم انٹر نیشنل ہسپتال میں زیرِ علاج ہے اور ان کے جگر کی پیوندکاری کے لیے اٹھاتیس لاکھ روپے کی فوری ضرورت ہے جو وہ ادا نہیں کرسکتے اور انہوں نے سماجی میڈیا میں امداد کی اپیل کی ہے،وزیراعلی نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے اعلان کیا ہے عمران کے جگر کی پیوندکاری پر آنے والے اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی اور ان کا علاج وہی قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال ہی میں کرایا جائے گا۔