وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے بلوچستان اسمبلی کااجلاس18اگست کو صبح گیارہ بجے طلب

جمعہ 17 اگست 2018 01:10

کوئٹہ۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریڑیٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ 18اگست 2018کو صبح 11بجے طلب کیاگیا ہے جبکہ جمعہ 17اگست 2018کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزددگی پیش کرنے اور انکی چانچ پڑتال کے حوالے سیُُ ضابطے کی کاروائی کی مکمل کی جائے گی۔