امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن آئندہ ہفتے جنیوا میں اپنے روسی ہم منصب نکولائی پیٹروشیف کے ساتھ ملاقات کریں گے

جمعہ 17 اگست 2018 13:38

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن اٴْصولی طور پر شام سے ایران کے نکلنے کی ضرورت پر متفق ہو گئے۔

(جاری ہے)

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک ذ مے دار نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن آئندہ ہفتے جنیوا میں اپنے روسی ہم منصب نکولائی پیٹروشیف کے ساتھ ملاقات میں شام میں ایران کے کردار اور ہتھیاروں کی فراہمی پر روک کا معاملہ زیر بحث لائیں گے۔یہ ملاقات جولائی میں ہلسنکی میں ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کے درمیان سربراہ ملاقات کے بعد ہو گی جس نے تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔