بچپن میں اپنی سکول ٹیچر کے ساتھ اکثر فلرٹ کرتا تھا، سلمان خان

جمعہ 17 اگست 2018 14:16

بچپن میں اپنی سکول ٹیچر کے ساتھ اکثر فلرٹ کرتا تھا، سلمان خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ بچپن میں اپنی سکول ٹیچر کے ساتھ اکثر فلرٹ کرتے تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے ٹی وی گیم شو ’’دس کا دم ‘‘ دمدار ویک اینڈ میں اپنے بچپن میں فلرٹنگ سے متعلق انکشافکرتے ہوئے کہاکہ یہ ناممکن ہے کہ کوئی اپنی ٹیچر سے محبت نہ کرے،بہت سے لوگ اس بات کا اعتراف نہیں کرتے لیکن میں کھل عام اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ جب میں سکول میں تھا تو اکثر اپنی سکول ٹیچر کے ساتھ فلرٹ کرتا تھا اور انہیں اپنی موٹر سائیکل پر گھر چھوڑنے بھی جاتا تھا۔

متعلقہ عنوان :