سوئٹزر لینڈ میں شدید گرمی کے باعث گلیشیئر پگھلنے سے70 سال پرانے امریکی طیارے کا ملبہ مل گیا

جمعہ 17 اگست 2018 14:57

سوئٹزر لینڈ میں شدید گرمی کے باعث گلیشیئر پگھلنے سے70 سال پرانے امریکی ..
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) سوئٹزر لینڈ میں شدید گرمی کے باعث گلیشیئر پگھلنے سے70 سال پرانے امریکی طیارے کا ملبہ مل گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے ڈکوٹا طیارے نے 1946 میں سوئس گلیشیئر پرہنگامی لینڈنگ کی تھی ،ْاس وقت طیارے کے ملبے سے مسافروں کو تو نکال لیا گیا تھا، لیکن طیارہ برف میں مزید دھنس جانے کے باعث اسے نہیں نکالا جاسکا تھا ،ْاب 70 سال بعد سوئٹزر لینڈ میں پڑنے والی شدید گرمی سے گلیشئر کی برف پگھلی اور اس طیارے کا سراغ مل گیا۔

متعلقہ عنوان :