مسلسل گرتی برآمدات ،تجارتی خسارہ میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے‘راجہ وسیم حسن

برآمدات میں اضافہ کیلئے گیس و بجلی کی قیمتوں میں کمی و سازگار ماحول فراہم کیا جائے ‘نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

جمعہ 17 اگست 2018 17:01

مسلسل گرتی برآمدات ،تجارتی خسارہ میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے نقصان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) تاجر رہنما ،وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ نئی حکومت کو مسلسل گرتی برآمدات کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ،پنجاب اور دیگر صوبوں میں فراہم کی جانے والی توانائی کا نرخ یکساں کیا جائے کیونکہ پنجاب میں دیگر صوبوں کو فراہم کرنے والی قدرتی گیس کے نرخ میں فرق ہے جس سے صنعت کی بقاء کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں اس لیے نئی حکومت چاروں صوبوں میں بجلی و گیس کے نرخ یکساں مقر ر کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ وسیم نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے گیس و بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ سازگار ماحول فراہم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ گیس و بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے اشیاء کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی ہونے کے باعث بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی سے برآمدات میں کمی ہورہی ہے جس سے تجارتی خسارہ بڑھتا جارہا ہے اس لیے حکومت کو برآمدات میں اضافہ کیلئے موثراقدامات کی ضرورت ہے۔تاکہ تجارتی خسارہ کم اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ سکیں اور حکومت کو معاشی استحکام حاصل ہو۔