پاکستان کے بارے میں جتناسنا تھا اس سے بہت مختلف اور خوبصورت پایا، ایوا بیانکا
میں نے آزادانہ طور پر پاکستان کے تمام مقامات کا سفر کیا، عام لوگوں سے ملی ،ْ علاقائی ثقافت سے متعلق آگاہی حاصل کی پاکستان کے جھنڈے کو لہراتے ہوئے رقص کرنا پاکستان کیلئے محبت کا اظہار تھا ،ْانٹرویو
جمعہ 17 اگست 2018 18:36
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ پاکستان آنے کی دعوت ان کی ایک پاکستانی دوست نے دی تھی جس پر انہوں نے سوچا کہ پاکستان کے بارے میں بہت کچھ کہا جاتا ہے ،ْ کیوں نہ وہاں جایا جائے۔
ایوا نے بتایا کہ وہ دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہیں اور یہ ان کی زندگی کا سب سے دلچسپ سفر ہے جس کی بہت سی وجوہات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے آزادانہ طور پر پاکستان کے تمام مقامات کا سفر کیا، عام لوگوں سے ملی اور علاقائی ثقافت سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ایوا بیانکا نے لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کیلئے بھی خدمات انجام دیں اور اس کے بعد وہ دنیا کے سفر پر نکل پڑیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ انہیں پاکستان اور یہاں کے عوام کے بارے میں کیا پسند آیا تو انہوں نے جواب دیا کہ 'مجھے پاکستان میں بہت سی چیزیں پسند آئی ہیں ،ْیہاں کے مصالحے دار پکوان بہت پسند آئے، کراچی کی بریانی بہت مزیدار ہے، کڑاہی زبردست ہے ،ْیہاں کی مٹھائیاں بہت میٹھی ہوتی ہیں لیکن پھر بھی مجھے بہت پسند ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں سوچ رہی ہوں کچھ دیر اور یہاں ٹھہر جاؤں۔انہوںنے کہاکہ میں نے جب پاکستان کی سیاحت کے بارے میں بات کی تو مجھے بہت پذیرائی ملی، مجھے لگتا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے بہت سے مواقع ہیں لیکن ان پر توجہ نہیں دی گئی ہے۔انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاحت پر بہت کام ہوسکتا ہے، خاص طور پر شمالی علاقہ جات بہت حسین ہیں، یہی وجہ ہے کہ میں یہاں رہنا چاہوں گی اور اس کے لیے کام کرنا پسند کروں گی۔گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کی کی چیلنج کا خیال انہیں کیوں آیا اور یہ انہوں نے کس جگہ کیا تو ایوا نے جواب دیا کہ آج کل کوئی نہ کوئی ٹرینڈ چل رہا ہوتا ہے، اس وقت کی کی چیلنج گردش کر رہا ہے، اٴْن دنوں جشن آزادی کا دن بھی قریب تھا تو میں نے کراچی میں پاکستان سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے پرچم لہرا کر رقص کیا ،ْایوا کو پاکستان کی قومی زبان اردو بھی بہت پسند ہے اور وہ اسے سیکھنے کی کوشش بھی کرتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ ’میرا نام ایوا ہے‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ سیکھ چکی ہیں۔انٹرویو کے اختتام پر انہوں نے دنیا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موقع ملنا چاہیے کیونکہ پاکستان توقعات سے زیادہ اچھا اور خوبصورت ملک ہے ،ْدنیا بھر سے سیاحوں کو یہاں آنا چاہیے، یہاں کی سیر کریں اور پاکستان کو جانیں۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.