گورنرخیبرپختونخوانے نئے وزیراعلی محمودخان سے حلف لیا

جمعہ 17 اگست 2018 20:43

گورنرخیبرپختونخوانے نئے وزیراعلی محمودخان سے حلف لیا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں صوبے کے نئے وزیراعلی محمودخان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں صوبائی اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی، صوبائی اراکین پارلیمنٹ اور صوبے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔بعد ازاں وزیراعلی نے گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات بھی کی ۔ اس موقع پر گورنرنے محمودخان کو وزیراعلی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارک باد بھی دی۔