آئی جی سندھ نے 4اعلی افسران کے تبادلے کردیئے

جمعہ 17 اگست 2018 23:27

آئی جی سندھ نے 4اعلی افسران کے تبادلے کردیئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) آئی جی سندھ نے 4اعلی افسران کے تبادلے کردیئے ،سندھ پولیس کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے 4اعلی افسران کے تبادلے کیے ہیں جن میں ایس ایس پی اے سی ایل سی اسد رضا کا تبادلہ کرتے ہو ئے ایس ایس پی سکھر ،ایس ایس پی سکھر شیراز نذیر کو ایس ایس پی ملیر ،ایس ایس پی ملیر منیر احمد شیخ کو ایس ایس پی اے سی ایل سی ،ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ون ذیشان شفیق صدیقی کو ایس ایس پی سانگھڑ مقرر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :