عازمینِ کرام اگلے چند روز آرام کریں ؛حج کے سخت ایّام کیلئے ذہنی و جسمانی طور پر تیار رہیں؛ منیٰ و مزدلفہ کی تنگ وادی اور عرفات کے خیموں میں بیک وقت25 لاکھ مسلمان قیام کریں گی:ڈی جی حج
جمعہ 17 اگست 2018 23:55
(جاری ہے)
ڈی جی حج کا کہنا تھا کہ منیٰ روانگی سے قبل عازمینِ حج اپنی رہائش گاہوں میں بھرپور آرام کریں۔
نمازیں اپنی قریبی مساجد میں ہی ادا کریں۔ اس سال حج کے موقع پر گرمی اپنے عروج پر ہو گی۔ منیٰ و مزدلفہ کی تنگ وادیوں اور عرفات کے خیموں میں مکہ اور مدینہ منورہ کی رہائش گاہوں جیسا آرام میسر نہیں آ سکتا۔ 25 لاکھ سے زائد عازمینِ حج اپنی رہائش گاہوں سے بالترتیب منیٰ، عرفات ، مزدلفہ، جمرات اور حرم کا سفر کریں گے۔ اس لئے سخت گرم موسم میں اس مشکل سفر کیلئے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رہیں۔ مشاعر میں سفری ذرائع کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مشاعر ٹرین کی گنجائش صرف پونے تین لاکھ ہے۔ سعودی حکام نے ٹرین سٹیشن کے نزدیک ترین مکاتب کو ٹرین کی سہولت دی ہے جبکہ باقی 22 لاکھ عازمینِ حج بسوں کے ذریعے اور پیدل سفر کریں گے۔ ڈی جی حج نے عازمینِ کرام کو ہدایت کی کہ مشاعر میں سعودی حکام ، مکاتب کے نمائندوں اور سبز سکارف پہنے پاکستانی معاونینِ حجاج کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ اپنے مکتب کے مخصوص وقت کے مطابق اور اپنے گروپ کے ہمراہ سفر کریں۔ مشاعر میں شدید رش اور بھیڑ ہونے کی صورت میں اپنے حواس پر قابو رکھیں اور دھکم پیل سے پرہیز کریں۔ دھوپ میں نکلتے وقت چھتری اور پانی اپنے ہمراہ رکھیں۔ سڑکوں پر شدید رش کے باعث منیٰ روانگی کیلئے بسوں کی آمد میں تاخیر ہونے کی صورت میں صبر تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں اور معاونینِ حجاج سے تعاون کریں۔بسوں اور ٹرین پر سوار ہوتے وقت خواتین، معذور اور ضعیف عازمینِ حج کو ترجیح دیں۔ مشاعر میں مناسک حج کے اوقات کے حوالے سے شریعت کی دی گئی رعایت سے فائدہ اٹھائیں۔ رمی جمرات کیلئے خواتین اور ضعیف حجاج کرام اپنا وکیل مقرر کر لیں۔ قربانی کے سوال پر ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے بتایا کہ سعودی حکومت کے مطابق 10 ذی الحجہ کو نماز ِمغرب سے قبل تمام عازمینِ حج کی قربانی کا فریضہ ادا ہو جائے گا۔ عازمینِ کرام نمازِ مغرب کے بعد حلق کروا کر اپنے احرام سے باہر آئیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.