گوگو نام کے ہنس کو یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 17 اگست 2018 23:33

گوگو نام کے ہنس کو یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا
گوگو نام کے ایک ہنس کو چین کی  شنگھائی میری ٹائم یونیورسٹی میں باضابطہ طور پر داخلہ مل گیا ہے۔گوگو کی مالکہ، جسے صرف ووکے  نام سے جانا جاتا ہے، نے چینی سوشل میڈیا سائٹ  ویبو پر شنگھائی میری ٹائم یونیورسٹی کو لکھا کہ وہ اپنے کام کے سلسلے میں شہر شہر گھومتی رہتی ہیں، اس لیے گوگو کی دیکھ بھال نہیں کر سکتیں۔ وو نے یونیورسٹی انتظامیہ سے درخواست کی کہ کیا وہ گوگو کو  اپنی یونیورسٹی میں رکھ لیں گے؟
بی بی سی کے مطابق یونیورسٹی،جہاں پہلے بھی کچھ پرندے ہیں، نے فوراً ہی  گوگو کو اپنی یونیورسٹی میں جگہ دینے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی نے اپنے فیصلے کا اعلان ویبو پر ہی کیا۔پیپلز ڈیلی چائنا کے مطابق گوگوکو باضابطہ طور پر ایڈمیشن لیٹر بھی جاری کیا گیا ہے۔
ویبو پر یونیورسٹی کی اس پوسٹ پر 40 ہزار ری ایکشن آئے اور 6 ہزار سے زیادہ کمنٹ ہوئے۔
یونیورسٹی کے ہنس سے متعلق ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے گوگو کے لیے داخلے کے امتحان کا مزاحیہ پرچہ بھی پوسٹ کیا ہے، جس میں گوگو سے پوچھا گیا ہے کہ کوئی ایسی نظم سنائے جس میں ہنس آتا ہو۔
بی بی سی کے مطابق گوگو یونیورسٹی میں جھیل کے پاس جانوروں کے لیے محفوظ علاقے میں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :