غزنی میں افغان فوج کی کارکردگی پر اشرف غنی کا اظہارِ اطمینان

ہفتہ 18 اگست 2018 10:40

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے غزنی میں طالبان عسکریت پسندوں کو شہر سے نکال باہر کرنے اور دوبارہ حکومتی عملداری قائم کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنی فوج کے جذبے کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

غزنی شہر کا طالبان نے پانچ روز تک محاصرہ کیے رکھا اور اس لڑائی میں کم از کم ڈیڑھ سو افغان فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ انہوں نے فوج کے اعلیٰ افسران سے بھی ملاقات کی اور اٴْن کی جرات و بہادری کو سراہا۔ افغان صدر نے غزنی شہر کا دورہ بھی کیا اور جانی نقصان اٹھانے والے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے شہر کی تعمیر نو کے عزم کا بھی اظہار کیا۔