نشانِ حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے راشد منہاس کا 47واں یومِ شہادت پرسوں منایا جائیگا

ہفتہ 18 اگست 2018 12:26

نشانِ حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے راشد منہاس کا 47واں یومِ شہادت پرسوں ..
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) نشانِ حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 47واں یومِ شہادت پرسوں 20اگست کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا ،وہ نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے۔

(جاری ہے)

پائلٹ آفیسر راشد منہاس 17فروری 1951ء کو کراچی کی ایک معززراجپوت فیملی میں پیدا ہوئے ،ان کا خاندان اور عزیز و اقارب بھی پاک فوج سے وابستہ تھے ، راشد منہاس نے بھی پاک فضائیہ کا انتخاب کیا،وہ اگست1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے ،20اگست 1971ء کو ان کی تربیتی پرواز تھی کہ ان کا انسڑکٹر مطیع الرحمٰن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہوگیا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا ، راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑدیا اور جہاز تباہ ہونے سے راشد منہاس نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا ،انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشانِ حیدرسے نوازا گیا۔