وزیرا عظم عمران خان کی تقریب حلف برداری ،قریبی عون چودھری غائب
عمران خان عون چودھری سے نالاں ، وزیر اعظم ہاؤس سے دور رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ تقریب حلف برداری میں شیخ رشید بھی کہیں نظر نہیں آئے
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اگست 2018 12:55
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پارٹی معاملات پر عون چودھری سے نالاں ہیں ۔
عمران خان نے عون چودھری کو پارٹی معاملات سے علیحدہ ہونے اور فی الحال وزیر اعظم ہاؤس سے بھی دور رہنے کی ہدیات کی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عون چودھری اور زلفی بخاری کو عمران خان کے سب سے زیادہ قریبی ساتھی تصور کیا جاتا ہے ۔ عون چودھری اور زلفی بخاری عمران خان کی ہر نجی تقریب میں بھی ان کے ہمراہ ہوتے ہیں ،عون چودھری اور زلفی بخاری کو عمران خان کی تیسری شادی کے موقع پر بھی تصاویر میں دیکھا گیا جبکہ اس تقریب میں عمران خان کے رشتہ دار یا کوئی پارٹی رہنما شریک نہیں تھا۔ لیکن آج تقریب حلف برداری میں عون چودھری کہیں دکھائے نہیں دیئے جس کی مبینہ وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ دوسری جانب تقریب حلف برداری میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی کہیں نظر نہیں آئے۔ جلسوں میں عمران خان کے ساتھ ساتھ رہنے والے شیخ رشید گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی دور دور رہے اور عمران خان کے آس پاس نظر نہیں آئے۔ شیخ رشید کی تقریب حلف برداری میں عدم شرکت پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہے کہ عین ممکن ہے کہ شیخ رشید کو ان کی مرضی کی وزارت نہیں ملی جس کی وجہ سے وہ وزیراعظم عمران خان سے نالاں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.