یورپی یونین کا گرمی و سردی کے اوقات میں تبدیلی کے نظام کو ختم کرنے پر غور

ہفتہ 18 اگست 2018 13:15

برسلز ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) جاپان 2020ء اولمپکس اور پیراولمپکس میں گرمی سے بچنے کے لیے گرمی اور سردی میں وقت تبدیل کرنے کے نظام کو متعارف کرنے پر غور کر رہا ہے جبکہ یورپی یونین اس نظام کو ختم کرنے پر تبادلہ خیال کر رہی ہے۔یورپی یونین کے رکن ممالک مارچ سے اکتوبر تک وقت کو 1 گھنٹہ آگے کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

گرمی اور سردی کے وقت میں تبدیلی کے نظام کو اس یقین کے باعث متعارف کروایا گیا تھا کہ اس سے عملی طور پر دن کی روشنی کو صبح سویرے کے وقت سے مصروفیت کے وقت تک منتقل کرنے سے بجلی کی بجت ہو گی اور اس سے فرصت کے وقت میں اضافہ ہو جائے گا،تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے مطابق اس عمل سے توانائی بچانے کے فوائد کم ہیں۔

کئی افراد اس عمل سے جسمانی گھڑی میں خلل پڑنے اور جسمانی اور ذہنی صحت پر منفی اثرات کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :