جون میں بلاک کا دیگر ملکوں کے ساتھ تجارتی خسارہ توقع سے کم رہا،یورپی یونین

ہفتہ 18 اگست 2018 14:32

جون میں بلاک کا دیگر ملکوں کے ساتھ تجارتی خسارہ توقع سے کم رہا،یورپی ..
برسلز ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) یورپی یونین نے کہا ہے کہ جون کے دوران بلاک کے دیگر ملکوں کے ساتھ مصنوعات کی تجارت میں تجارتی خسارہ توقع سے کم رہا۔

(جاری ہے)

یونین کے ادارہ برائے اعداد و شمار کے مطابق جون کے دوران بلاک کے 19 ملکوں کا بیرونی ملکوں کے ساتھ تجارتی منافع 22.5 ارب یورو (25.59 ارب ڈالر) رہا جوکہ جون 2017 ء کے 25.7 ارب یورو کے تجارتی خسارے سے کم ۔ماہ کے دوران بلاک کی درآمدات میں اضافہ 8.6 فیصد جبکہ برآمدات میں 5.7 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری سے جون کے دوران بلاک کی جانب سے امریکا کو برآمدات میں 3.9 فیصد جبکہ درآمدات میں 2.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :