کے ایم سی جشن آزادی کلچراینڈ اسپورٹس فیسٹیول 2018

آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں جونئیر گرلز میں سادیہ اور سینئر گرلز میں عائشہ خان نے اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا

ہفتہ 18 اگست 2018 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) آرم ریسلنگ چیمپئن شپ جونئیر گرلز میں سادیہ اور سینئر گرلز میں عائشہ خان نے اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے انعامات تقسیم کئے ۔کے ایم سی جشن آزادی کلچراینڈ اسپورٹس ریسلنگ گرلز چیمپئن شپ میں 80آرم ریسلر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

کے ایم سی کلچراینڈ اسپورٹس کے اشتراک سے ۔ سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن اور کراچی آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے ایم سی وومن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال ، کراچی میں ہوا۔ چیمپئن شپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کھلاڑیوں میں سرٹیفیکٹ اور انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ساتھ میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کھیل اور ثقافت کمیٹی کے چیئرمین اعجاز احمد خان ، سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس خورشیداحمد شاہ ، ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس کے ایم سی وومن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال کراچی میسرز ناھید ،ڈپٹی ڈائریکٹر کلچراینڈ اسپورٹس جمیل احمد ، ندیم خان،پر وفسر اعجاز احمد فاروقی ،ڈاکٹر عارف حفیظ ، عارف وحید خان، وسیم علوی، رائوف بٹ، ایس ایم ناصر علی، اور سندھ آرم ریسلنگ کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی بھی موجود تھے ۔

سینئر گرلزاور جونئیرگرلز کے دس دس ویٹ کٹگری کے مقابلے ہوئے سینئر گرلز چیمپئن شپ میں35کلوگرام ویٹ کٹگری سادہپ نے سائمہ کو ہرا دیا۔ 40کلوگرام ویٹ کٹگری عائشہ نے فضا کو ہرا دیا۔ 45کلوگرام ویٹ کٹگری سارا نے رباب کو زیر کردیا۔ 50کلوگرام ویٹ کٹگر کائنات نے لائبہ کو ہرا دیا۔ 55کلوگرام ویٹ کٹگری امتا تنویر نے بابرہ علی کو زیر کردیا۔60کلوگرام ویٹ کٹگری عارونا نے مہرکو مات دے دی۔

65کلوگرام ویٹ کٹگری شمائلہ نے ذرینہ تاج کو ہرا دیا۔ 70کلوگرام ویٹ کٹگری آمیتا غفور نے اِرفہ شفیق کو زیر کردیا۔ 75کلوگرام ویٹ کٹگری نور فاطمہ نے ثانیہ طالب کو مات دے دی ۔80کلوگرام ویٹ کٹگری عسمہ مشتاق نے نمرا سہیل کو زیر کردیا۔85کلوگرام ویٹ کٹگری ثناء فاطمہ نے عروسہ علی کو زیرکردیاجونیئر گرلز کے مقابلے میں30کلوگرام ویٹ کٹگری میںزینب کاشف نے انیمہ نعیم کو ہرا دیا۔

35کلوگرام ویٹ کٹگری مصباح شاہ نے رابیل کو زیر کردیا ۔40کلوگرام ویٹ کٹگری اقراء علی نے کلثوم ہزارہ کو مات دیدی۔45کلوگرام ویٹ کٹگری سادیہ نے سفینہ کو شکست خردہ کردیا۔50کلوگرام ویٹ کٹگری اریبہ نے عالینا کوہرادیا۔55کلوگرام ویٹ کٹگری شفقت نے مہوش علی کو زیر کردیا۔ 60کلوگرام ویٹ کٹگری رضیہ سلطانہ نے عتیقہ احمد کو ہرادیا۔ 65کلوگرام ویٹ کٹگری نرمیلا نے فضیلت کو زیر کردیا۔

چیمپئن شپ کے آخر میں مہمان خصوصی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے انعامات تقسیم کئے ۔اس چیمپئن شپ میں سینئر اسپورٹس جنرنلسٹ زین العابدین ، عمر شاہین دراز، شاہد انصاری ، علی یاور عباس ، ارشد وہاب اور جاوید اقبال بھی موجود تھے ۔ سندھ آرم ریسلنگ کے سیکرٹری کاشف احمدفاروقی نے تمام الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اور تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ آپ سب کی آمد سے اس چیمپئن شپ کو چار چاند لگ گئے۔