بلدیاتی ملازمین کے مطالبات کے حق میں مظاہرے کو غیر قانونی قرار دینا قابل مذمت ہے ،میونسپل ورکرز ٹریڈیونینز الائنس

ہفتہ 18 اگست 2018 19:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے ترجمان نے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی کی ہدایت پر گذشتہ روز ہونے والے ملازمین کے مظاہرے کو غیر قانونی قرار دینے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب تو سولڈ ویسٹ انتظامیہ ملازمین کے نمائندہ الائنس سے مذاکرات کرتی ہے اور دوسری جانب منافقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکے حقوق کے لیے کیے گئے مظاہرے کو غیر قانونی قرار دیتی ہے جوکہ منافقت کی اعلیٰ ترین مثال ہے ۔

انہوں نے کہا تاحال نہ تو ماہ اگست کی ماہوار ایڈوانس کی ملازم کو اداکی گئی ہے اور نہ ہی تین ماہ کے اضافی 25فیصد الائنس کے صدرسیدذوالفقارشاہ کی ہدایت پر بلدیہ جنوبی اور بلدیہ شرقی میں ان جاری کردہ چیکوں کی ادائیگی کے بعد عیدالاضحی پر کام کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جبکہ بلدیہ کورنگی اور بلدیہ وسطی میں ملازمین کو نہ تو اوورٹائم ادا کیاجارہا ہے اور نہ ہی آلائشیں اٹھانے کا معاوضہ اعزازیہ ادا کیا جارہا ہے لٰہذا بلدیہ کورنگی اور بلدیہ وسطی کے ملازمین پیر کے روز احتجاج کے لیے تیار ہوجائیں اور پیر تک ادائیگیاں نہ ہونے پر عیدالاضحی پر بلدیہ کورنگی اور بلدیہ وسطی میں کام نہیں کیا جائے گا اور پرائیوٹ غیر مسلم ورکرز سے بھی رابطہ کرکے انہیں کام نہ کرنے پر قائل کرنے کے لیے اقلیتی بستیوں کا دورہ کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :