جنوبی وزیرستان،اہم شاہراہ پر جدید سہولیات سے آراستہ عوامی سہولت سنٹر کا افتتاح

سہولتی سنٹر میں خواتین اور مردوں کیلئے الگ انتظار گاہیں، بڑی، چھوٹی گاڑیوںکے پارکنگ شیڈ الگ ، روم کولر، مسجد، وضو خانے، باتھ رومز، ٹھنڈے پانی کے کولر اور ورک شاپ کی سہولت موجود ہ

ہفتہ 18 اگست 2018 20:43

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) ٹانک جنوبی وزیرستان اہم شاہراہ پر واقع خرگی کے مقام پر جدید ترین سہولیات سے آراستہ عوامی سہولت سنٹر کا باقائدہ افتتاح کردیا گیا۔ انسپکٹرجنرل فرانٹیر کو ساؤتھ میجرجنرل عابد لطیف نے پر وقار تقریب میں مزکورہ سنٹر کا افتتاح کردیا ۔ انسپکٹر جنرل فرانٹیئر کور ساؤتھ میجرجنرل عابد لطیف نے ٹانک جنوبی وزیرستان اہم شاہراہ پر واقیع خرگئی کے مقام پر جدید ترین سہولیات سے آراستہ عوامی سہولت سنٹر کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر سینئر حکام اور علاقہ کے عمائدین کے ہمراہ انہوں نے سنٹر کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں سنٹرمیں سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی خرگئی سہولتی سنٹر میں خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ انتظار گاہیں، بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیئے الگ شیڈ، روم کولر، مسجد، وضو خانے، باتھ رومز، ٹھنڈے پانی کے کولر اور ورک شاپ کی سہولت موجود ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ سنٹر سے جنوبی وزیرستان میں روزانہ کی بنیاد پر داخل و خارج ہونے والے ہزاروں مسافروں کو بنیادی سہولیات میسر ہوں گی اس موقع پر آئی جی ایف سی مجرہ جنرل عابد لطف کا کہنا تھا کہ بٹنی قبائل نے علاقہ مںا امن و امان کی بحالی مں قربانیاں دی ہںن۔ ان کی قربانیاوں کو فراموش نہں کئیجا سکتے ہیں۔پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ علاقہ مںر ترقایتی کاموں کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ علاقہ کی پسماندگی کا خاتمہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ مذکورہ سنٹرکے قیام کا مقصد مسافروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے اور ایسے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے باتچیت کرتے ہوئے ملک عرفان الدین برکی کا کہناتھا کہ خرگی چیک پوسٹ پر جدید سہولیات کی فراہمی سے جنوبی وزیرستان آنے اور جانے والے لاکھوں متاثرین کے علاوہ دیگر لوگ بھی مستفید ہوں گے۔ان کا کہناتھا کہ خرگی کے مقام پر جنوبی وزیرستان آنے اور جانے والے تمام مسافروں اور مقامی لوگوں کا کمپیوٹرائزڈ طریقے سے اندراج ہوتا ہے۔

اس کے بعد انھیں کمپیوٹرائزڈ رسیددیا جاتا ہے۔جس کے بعد انھیں جنوبی وزیرستان کے کسی بھی علاقے میں جانے کی جازت دی جاتی ہے۔انھوں نے خرگی کے مقام پر جدید سہولیات کی فراہمی پر پاک آرمی اور خصوصا کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نزیراحمد بٹ ،آئی جی ایف سی میجرجنرل عابد لطیف کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے لاکھوں عوام کو سہولت دینے کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ سنٹر بناکر ان کا افتتاح کردیا ۔