Live Updates

عمران خان کا وزیراعظم بننا ملک کیلئے نیک شگون ہے، عمران ملک کو روشنیوں کی طرف لیکر جائیں گے‘ صداقت خان

ہفتہ 18 اگست 2018 22:58

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) عمران خان کا وزیراعظم بننا ملک اور قوم کیلئے نیک شگون ہے، وزیراعظم عمران خان ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لیکر جائیں گے، بغیر کسی مصلحت کے ایوان کو چلا کر تاریخ رقم کریں گے، عمران خان کے وزیراعظم بننے پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممبر تحصیل کونسل ایبٹ آباد صداقت خان نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کیا۔

تحریک انصاف کے ممبر تحصیل کونسل صداقت خان نے کہا کہ عمران خان کی لیڈر شپ میں ملک صحیح معنوں میں ترقی کرے گا اور تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق ملک کو چلا کر مثالی ترقی کرے گا، دھاندلی کا شور مچانے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے اور اس سے قبل دھاندلی سے کامیابیاں حاصل کرنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جو اس سے ہضم نہیں ہو رہا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات