اچھی صحت ، تندرست و توانا جسم کے لیے کھیلوں کو فروغ دینا ضروری ہے،حسین میاں

ہفتہ 18 اگست 2018 23:09

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ریسکیو آفیسر حسین میاں نے کہا ہے کہ اچھی صحت ہی خوشگوار زندگی کا احساس دلاتی ہے اور اچھی صحت ، تندرست و توانا جسم کے لیے کھیلوں کو فروغ دینا ضروری ہے کراٹے ، مارشل آرٹس جیسے کھیل انسانی جسم نہ کو مضبوط بناتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ان کھیلوں کو پرموٹ نہیں کیا جا رہا، اس سلسلہ میں شعبہ سپورٹس اور میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، یہ بات انہوں نے فریدی فائیٹرز انسٹیوٹ آف مارشل آرٹس اور انٹرنیشنل سکول آف کارڈوبا کے اشتراک سے منعقدہ کراٹے اور مارشل آرٹس پروگرام میں کھلاڑیوں کو انعامات دیتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی کہ بچے ، جوان اور بڑے تین نسلیں اس کھیل میں شامل رہیں اور تینوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ،اس موقع پر 4سال سے لیکر 50سال تک کے 60سے زائد بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور کراٹے جمناسٹک ، جوڈو بریکنگ ، ننچکو اور سٹک چلانے کا شاندار مظاہرہ کیا،تقریب میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک مرتضیٰ اور پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پروفیسر سجاد حسین نے کی جبکہ دیگر مہمان میں ملک منصور ثاقب ، شفقت رفیق ، عرفان شاکر ،کراٹے ماسٹر شیخ محمد اسماعیل ، چیئر مین ڈویژنل کراٹے ایسوسی ایشن محمد ظفر اقبال صدر ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن عاشق علی ، باجی ناہید اختر،آرمی باکسنگ کوچ الطاف محمود خان مہتر ،کوالیفائیڈ کوچ فیض رسول نظامی، عبدالحمید خان ، شیخ عبدالشکور ، شیخ محمد بلال ائریکٹر کراٹے اکیڈمی و سکول کارڈوبا مسز صائمہ حمید خان و دیگر نے شرکت کی آخر میں مہمان خصوصی حسین میاں ، پروفیسر سجاد حسین ، و دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :