ْپیپلزپارٹی سندھ کی مہیش ملانی کے سیکریٹری چندر شرما کے بہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

چندر شرما کا قتل تھر کا امن بگاڑنے اور پیپلزپارٹی کارکنوں کو ڈرانے اور خاموش کرانے کی ایک سازش ہے ،نثارکھوڑو،وقار مہدی

ہفتہ 18 اگست 2018 23:25

ْپیپلزپارٹی سندھ کی مہیش ملانی کے سیکریٹری چندر شرما کے بہمانہ قتل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، نائب صدر راشد ربانی، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور اطلاعات سیکریٹری عاجز دھامراہ نے تھرپارکر کے شہر مٹھی میں پیپلزپارٹی کے سابق ضلعی اطلاعات سیکریٹری اور ایم این اے مہیش ملانی کے سیکریٹری چندر شرما کے بہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ چندر شرما کے قتل سے پارٹی ایک انتہائی متحرک اور مخلص کارکن سے محروم ہو گئی ہے، جاری کردہ بیان میں پیپلزپارٹی سندھ کے رہنمائوں نے کہا کہ چندر شرما کا قتل تھر کا امن بگاڑنے اور پیپلزپارٹی کارکنوں کو ڈرانے اور خاموش کرانے کی ایک سازش ہے ، نثار احمد کھوڑو، راشد ربانی، وقار مہدی اور عاجز دھامراہ نے کہا کہ تھرپارکر میں پیپلزپارٹی کی حالیہ کامیابی دشمنوں کو اچھی نہیں لگی اور انہوں نے ٹارگٹ کرکے پارٹی کے انتہائی متحرک کارکن کو سر عام گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، پیپلزپارٹی رہنماں نے چندر شرما کے لواحقین، تھرپارکر کے پارٹی رہنماں اور کارکنان کے ساتھ دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چندر شرما کی پارٹی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گااور ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :