کراچی کے علاقے گارڈن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 18 اگست 2018 23:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) کراچی کے علاقے گارڈن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گارڈن تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ملزم زاہد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ساتھی کے ساتھ شہری کو لوٹ رہا تھا کہ گشت پر معمور پولیس پارٹی کو آتا دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی جبکہ ملزم کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔