Live Updates

عمران خان کے وزیراعظم بننے پرڈسٹرکٹ بار میں وکلاء نے مٹھائیاں تقسیم کیں

اتوار 19 اگست 2018 00:20

رحیم یار خان۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم بننے پرڈسٹرکٹ بار میں وکلاء نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں‘ اس موقع پرمعروف قانون دان چوہدری رمضان شمع ‘ چوہدری بشارت ہندل سمیت دیگروکلاء نے کہاکہ عمران خان پرپوری قوم کی نظریں مرکوز ہیں کہ وہ عوام کی تقدیربدلیں گے اورملکی حالات کوبہتربنانے میں اپنابھرپورکردارکریں گے‘ قبل ازیں ضلعی صدرپی ٹی آئی راجہ محمدسلیم‘ چوہدری فاروق وڑائچ‘ چوہدری نعیم شفیق‘ حسن نوازنیازی ‘ شمیل مرزا‘ اقبال حسن چوہدری‘ شمیم بانو‘ نوشین طارق ‘ چوہدری ظہورگجر‘ احسن بشیرودیگرنے کہاکہ ملک کے عوام کے لیے پی ٹی آئی ہی وہ واحد جماعت ہے جودرددل رکھتی ہے اورعوام کی ترقی کے لیے عمران خان کی قیادت ہی وقت کی اشدضرورت تھی انہوں نے کہاکہ اب وہ دورآگیاہے جس میں عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات