نوڈیرو کچے کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے

اتوار 19 اگست 2018 19:20

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) نوڈیرو کچے کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جانبحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو کے قریب کیٹی ممتاز تھانہ کی حدود میں کچے کے علاقے میں بھٹو اور کھوڑو برادری کے دو گروپوں کے درمیاں تصادم میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد علی نواز اور بگو خروس جانبحق ہوگئے۔

اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر مقتولیں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم لیے نودیرو اسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع درینہ دشمنی کے باعث پیش آیا ہے تاہم فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کے تعاقب میں پولیس پارٹی روانہ ہو چکی ہے جبکہ اب تک دس سے زائد افراد اس دشمنی کی نظر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :