
درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ماہرین
ٹیومر کے بارے میں آگاہی کے لیے عالمی الرٹ جاری کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ٹیومر بڑی آنت اور مقعد کو متاثر کرتا ہے اور اس سے مریض کی صحت اور معیار زندگی پر اثر پڑتا ہے. رپورٹ
میاں محمد ندیم
ہفتہ 11 مئی 2024
15:58

(جاری ہے)
طبی جریدے کی رپورٹ میں آنکولوجی کیئر نیٹ ورک کے صدر ڈاکٹر پاﺅلو ہوف کا کہنا ہے کہ اگر آج کے موجودہ اعداد و شمار کا موازنہ 30 سال پہلے کی شرح سے کریں تو کچھ تحقیقات کے مطابق نسبتاً کم عمر مریضوں میں کولوریکٹل کینسر کے کیسز میں 70 فیصد اضافے کے شوہد ملتے ہیں.
ان نئے شواہد کی بنیاد ہر کئی ممالک نے اپنی صحت عامہ کی پالیسیوں میں تبدیلیاں کی ہیں امریکہ کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کولوریکٹل ٹیومر کے ابتدائی سکریننگ ٹیسٹ کے لیے عمر کو کم از کم 50 سے کم کر کے 45 سال کر دیا گیا ہے امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن (اے ایچ او)کا کہنا ہے کہ کولوریکٹل کینسر دنیا بھر میں مردوں میں پائے جانے والے کینسر کی تیسری سب سے عام قسم ہے جبکہ خواتین میں یہ دوسرا سب سے زیادہ عام کینسر ہے. اے ایچ او کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ امریکہ میں چوتھا سب سے عام کینسر ہے ہر سال امریکہ میں اس کے تقریباً 2 لاکھ46ہزارنئے کیسز سامنے آتے ہیں اور اس کینسر کے سبب تقریباً 1لاکھ12ہزار اموات واقع ہوتی ہیں تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ حالیہ دہائیوں میں لاطینی امریکہ اور کیریبین میں کولوریکٹل کینسر کے کیسز میں اضافہ ہوا اس رپورٹ کے مطابق اس کی وجوہات میں اوسط عمر میں اضافہ، طرز زندگی اور خوراک میں تبدیلی شامل ہے. اقوام متحدہ کی گلوبل کینسر آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ 1990 کی دہائی سے نو لاطینی امریکی ممالک میں کولوریکٹل کینسر کے کیسز اور اس سے ہونے والی اموات کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ان ممالک میں ارجنٹینا، برازیل، چلی، کولمبیا، کوسٹا ریکا، کیوبا، ایکواڈور اور میکسیکو شامل ہیں ڈاکٹر موریسیو مازا پی اے ایچ او کے کینسر کی روک تھام اور کنٹرول کے مشیر ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم متعدی بیماریوں کے دور سے نکل کر دائمی بیماریوں کے دور میں چلے گئے ہیں اور اس کی بنیادی وجہ لوگوں کا طرز زندگی ہے. ماہرین کے خیال میں موٹاپا، سگریٹ نوشی، شراب نوشی اور خوراک میں تبدیلی اس قسم کے کینسر کے کیسز میں اضافے کا باعث بن رہا ہے پچھلے سال ارجنٹائن کانگریس آف گیسٹرو اینٹرولوجی اینڈ ڈائجسٹو اینڈوسکوپی میں پیش کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ارجنٹینا میں 20 سے 54 سال کی عمر کے افراد میں بڑی آنت کے کینسر سے ہونے والی اموات کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 1997 اور 2020 کے درمیان اس میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوا. امریکہ میںسال 2023 کے اوائل میں شائع ہونے والی امریکی کینسر سوسائٹی (ACS) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق 2019 میں کولوریکٹل ٹیومر کے 20 فیصد نئے کیسز کی تشخیص 55 سال سے کم عمر افراد میں ہوئی یہ شرح 1995 کے مقابلے میں تقریناً دگنی ہے محققین کا خیال ہے کہ 50 سال سے کم عمر کے مریضوں کی تعداد میں ہر سال تقریباً تین فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے سال 2022 میں نیچر ریووز کلینیکل آنکولوجی میں ایک تحقیق شائع کی گئی جس میں 44 ممالک کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا. اس تحقیق میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ 1990 کی دہائی سے امریکہ میں نوجوان بالغوں میں کولوریکٹل کینسر کے کیسز میں اوسطاً دو فیصد اضافہ ہوا تاہم اب امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، جاپان اور برطانیہ میں یہ شرح تین فیصد سالانہ تک پہنچ گئی ہے جبکہ کوریا اور ایکواڈور میں یہ تقریباً پانچ فیصد سالانہ ہے سیموئیل ایگوئیر جونیئر ساﺅ پالو میں کولوریکٹل ٹیومر ریفرنس سینٹر کے سربراہ ہیں ان کے نزدیک یہ اعداد و شمار ایک عالمی خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پراسیسڈ مصنوعات پر مبنی خوراک میں اضافہ ہوا، قدرتی کھانوں کا استعمال کم ہو گیا اور لوگ اب چلنے پھرنے کی بجائے زیادہ دیر تک بیٹھنے لگے ہیں.مزید اہم خبریں
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
-
اگر حکمرانوں کو ملک اورعوام کو بچانے کی فکر ہوتی تو سیلاب سے اتنی بڑی تباہی نہ آتی
-
انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.