پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان نے صوبائی کابینہ میں وزراء کو مبارکباد

اتوار 19 اگست 2018 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان نے صوبائی کابینہ میں سعیدغنی ، شہلارضا ، سردارشاہ ، اسماعیل راہو ، شبیر بجارانی ، مخدوم محبوب زمان ، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ، ہری رام ،محمد بخش مہر ،بیرسٹر مرتضی وہاب کو وزیر اور مشیر بنائے جانے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جو سندھ اور ملک کی ترقی پر یقین رکھتی ہے، ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کے وزراء نے دن رات ترقیاتی کام کرواکر سندھ کے عوام کو سہولتیں فراہم کیں اور اب بھی سندھ میں تعمیروترقی کے کام کئے جائیں گے، انہوں نے کہاکہ عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی پر اعتماد کیا ہے اور پیپلزپارٹی نے ہر دو رمیں عوام کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد کی ہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ بھی تمام تر سازشوںکے باوجود سندھ میں پیپلزپارٹی نے پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو ہرانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو سندھ کی خوشحالی کیلئے وقف کریں۔

متعلقہ عنوان :