ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا نمائشی مقابلہ مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہے ،امیرجماعت اسلامی لاہور
اتوار 19 اگست 2018 21:50
(جاری ہے)
اس موقع پر قائم مقام صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف ، صدر جے آئی یوتھ علاقہ وسطی عدنان ملک اور جے آئی یوتھ کے نوجوانوں سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کسی ایک فرد یا ملک کا مسئلہ نہیں بلکی پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ۔ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے اور نمائشیںدنیا کے امن کو خراب کرنے کی کھلی سازش اوردہشتگردی ہیں۔ مسلمانوں کے لیے آقادوجہاں ﷺ کی ناموس سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے ۔تحفظ ناموس رسالت ﷺ پوری کائنات کے مسلمانوں کا ایمانی فریضہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محسن کائنات آپ ﷺ مسلمانوں کی محبوب ہستی ہیںجن کی شان میں گستاخی پر مسلمان مر مٹنے کو اپنے ایمان کی تکمیل سمجھتے ہیں تو ایسے میں پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا تیسری عالمی جنگ کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت عالمی کفر طاقتیںعالمی دہشتگردی کرتے ہوئے ایک بار بھر ناموس رسالت پر حملہ آور ہیں ۔ آقا دوجہاں ﷺ کی ناموس پر حملہ قسم صورت برداشت نہیں کریں گے ہماری جانیں بھی آپ ﷺ کی حرمت پر قربان ہیں ۔ ذکر اللہ مجاہد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کہ پوری دنیا میں مسلم ممالک کی عالمی نمائندگی کرتے ہوئے ہمارے حکمران اس اہم ایشو کو عالمی عدالت میں لے کر جائیں اور فرانس ،ہالینڈ اس قسم کی مذموم حرکتیں کرنے والے ممالک کے خلاف آواز اُٹھائیں اور اس قسم کی عالمی دہشتگردی کو رکوانے میں اپنا قلیدی کردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عدالت نے حکومت کو نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بلاک کرنے سے روک دیا
-
وزیرا عظم کا گوادر بندر کو مکمل فعال کرنے کیلئے بڑا اقدام
-
روسی صدرولادیمیرپیوٹن نے اپنا وزیردفاع برطرف کردیا
-
دبئی میں عالمی اشرافیہ کی 389 ارب ڈالرز کی پراپرٹی لیکس منظر عام پر آگئیں
-
پراپرٹی لیکس میں تہلکہ خیز انکشافات
-
عوام چیف جسٹس سے فارم47 والی حکومت پر سوموٹو ایکشن لینے کے منتظر ہیں
-
گوادر بندر گاہ غیر فعال کیوں ہے؟
-
پنجاب حکومت کا راک سالٹ لیز میں کرپشن پر ذمہ داروں کیخلاف نیب سے رجوع کرنےکا فیصلہ
-
آئی ایم ایف کا بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کرنے کا مطالبہ
-
رفح سے ساڑھے چار لاکھ لوگ نقل مکانی پر مجبور
-
علاج معالجے کی بہترین سہولیات ہر غریب آدمی کا حق ہے
-
عمران خان ملک کی خاطر اپنے اوپر ہوئی تمام زیادتیاں معاف کرنے کو تیار ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.