Live Updates

نوکنڈی، عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خوشی میں پی ٹی آئی کارکنوں کی ریلی

اتوار 19 اگست 2018 22:00

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) تحریک انصاف نوکنڈی کے زیر اہتمام عمران خان کی وزیراعظم منتخب ہونے کی خوشی میں بازار میں مٹھائی تقسیم کی اور ایک ریلی نکالی گئی جوکہ شہر کے مختلف شاہرائوں سے ہوتا ہوا پی ٹی آئی کے دفتر پہ اختتام پذیر ہوا جہاں تحصیل صدر رحیم عالیزئی،ضلعی سنئیر نائب صدر رضا ایجباڑی ،ضلعی جنرل سیکرٹری مالک برہانزئی،ریجنل جوائنٹ سیکرٹری منظور کبدانی آئی ایس ایف کے صدر صدام ایجباڑی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی مسلسل جدوجہد اور قربانیوں کے بعد عوام نے بھاری مینڈیٹ دے کر جو عزت بخشی ہے عوامی توقعات پہ اتر کر کسی کو مایوس نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ویڑن نیا پاکستان بن کے رئیگا اور پوری قوم پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں سکھ کا سانس لیکر ترقی کی راہ پہ گامزن ہونگے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے قائدین کے بہترین حکمت عملی اور سیاسی بصیرت کی وجہ سے تین صوبوں اور مرکز میں پی ٹی آئی دیگر پارٹیوں کے اشتراک سے حکومت میں ہے انشاء اللہ نیا پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کا دور دورہ ہوگا لٹہروں اور چوروں کیخلاف بلا امتیاز احتساب کا عمل تیز کرکے قومی خزانوں کو لوٹنے والوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات