نک جونس پرینکا چوپڑا کے ساتھ منگنی کے بعد امریکا واپس پہنچ گئے

پیر 20 اگست 2018 13:53

نک جونس پرینکا چوپڑا کے ساتھ منگنی کے بعد امریکا واپس پہنچ گئے
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) امریکی گلوکار نک جونس پرینکا چوپڑا کے ساتھ منگنی کے بعد اپنے والدین کے ہمراہ امریکا واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی گلوکار نک جونس پرینکا چوپڑاکے ساتھ دو روزہ منگنی کی تقریب کے بعد امریکا واپس پہنچ گئے، ان کی اپنے والدین کے ساتھ ائیر پورٹ پر بنائی گئی تصویر بھی شئیر کی گئی ہے۔ نک اب اپنے بقیہ کام کو مکمل کریں گے جبکہ پرینکا بھی ’’دی سکائے از پنک‘‘ کی بقیہ عکس بندی مکمل کریں گی۔