یونان نے سادگی اقدامات سے معیشت بہتر ہونے پر بیرونی امدادی سے چھٹکارا حاصل کر لیا

پیر 20 اگست 2018 14:44

یونان نے سادگی اقدامات سے معیشت بہتر ہونے پر بیرونی امدادی سے چھٹکارا ..
ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) یونان نے کئی سال تک سخت سادگی کے اقدامات کے ذریعے معیشت بہتر ہونے پر امدادی پیکچز سے چھٹکارا حاصل کرلیا،تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ابھی معاشی ترقی کے حوالے سے طویل سفر باقی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق یورپی یونین، یورپین سنٹرل بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے 2010-15ء کے دوران مالیاتی بحران کے شکار یونان کو اقتصادی اصلاحات کی شرط پر تین کامیاب پروگراموں (2010,ء، 2012ء، 2015ئ)کے ذریعے مجموعی طور پر 289 ارب یورو (330 ارب ڈالر)کے قرضے دیے، ان شرائط پر پر عمل کے ذریعے سرکاری اخراجات میں سخت کمی اور مئوثر اقتصادی اقدامات کے باعث ملکی معیشت اب اپنے پائوں پر کھڑی ہونا شروع ہوچکی ہے جس کے بعد مزید قرضوںکا حصول روک دیا گیا ہے۔

ملکی بجٹ خسارے سے منافع پر آچکا ہے جبکہ بیروزگاری کی شرح کم ہوکر 20 فیصد سے نیچے آگئی ہے۔2010ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ یونان اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کے قابل ہو سکا ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صرف یونانی عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہوسکا۔انھوں نے مشکل وقت میں قرض فراہم کرنے پر یورپی یونین، یورپین سنٹرل بینک اور آئی ایم ایف کا بھی شکریہ ادا کیا۔