غزہ ،ْ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر راستہ بند کردیا

انتہائی ضرورت میں گزرنے کی اجازت دی جائے گی

پیر 20 اگست 2018 15:00

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) سرحدی علاقوں میں ایک مرتبہ پھر جھڑپوں کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے ساتھ لوگوں کی آمدورفت کے لیے موجود واحد راستہ بند کردیا ،ْانتہائی ضرورت میں یہاں سے گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چند روز قبل مصالحت کی کوششوں کے باعث اسرائیل کی جانب سے غزہ کے محصور علاقے کے محاصرے میں آمدورفت میں نرمی کردی گئی تھی۔

(جاری ہے)

حالیہ اقدام کے باعث غزہ میں محصور افراد عیدالاضحی کے دوران اس راستے کو استعمال نہیں کرسکیں گے کیونکہ اسرائیل کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اب یہ راستہ کب تک بند رہے گا۔اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ گزشتہ جمعے کو ہونے والی اشتعال انگیز کارروائیوں کے سبب ’ایریز کراسنگ‘ کو دوبارہ بند کردیا گیا۔دوسی جانب فلسطینی حکام نے بھی سرحد کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوائے علاج معالجے کی ضرورت کے علاوہ یہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔