سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہاشم بن صدیق کا پاکستانی عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور کے انتظامات پر اعتمادکااظہار

پیر 20 اگست 2018 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہاشم بن صدیق نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے پاکستانی عازمین حج کے لیے کیے جانے والے انتظامات پر اپنے مکمل اعتمادکااظہارکیاہے۔اتوارکویہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے ڈائریکٹرجنرل حج ڈاکٹرساجد یوسفانی کی ٹیم میں شامل رضاکاروں کی سخت محنت اورلگن کے جذبہ سے کام کرنے کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستانی عازمین کوسہولیات دینے کے حوالے سے پاکستانی مشن اورحج ڈائریکٹوریٹ کے درمیان تعاون کوسراہا۔انہوں نے پاکستانی حجاج سے وطن عزیز اورمسلم امہ کی ترقی اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگنے پر زوردیا۔پاکستانی سفیر نے حکومت پاکستان اورپاکستانی عوام کی جانب سے عازمین کے لیے اقدامات اورخصوصی توجہ پر سعودی عرب کے فرمانرواء اورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کیا۔