آسٹر یلیا کا خشک سالی سے متاثرہ کاشتکاروں کیلئے معاوضے میں اضافے کا اعلان

متاثرہ کسانوں کو 1.8 ارب آسٹریلین ڈالر معاوضہ ادا کر یں گے،وزیر اعظم ٹرن بل

پیر 20 اگست 2018 17:31

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) آسٹریلیا کی حکومت نے خشک سالی سے متاثرہ کاشتکاروں کے لیے معاوضے میں اضافے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ٹرن بل نے گزشتہ روز جنوبی ویلز کے خشک سالی سے متاثرہ قصبے ویلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کو 1.8 ارب آسٹریلین ڈالر (1.3 ارب امریکی ڈالر)) معاوضہ ادا کرے گی، اس سے قبل حکومت نے 576 ملین آسٹریلین ڈالر معاوضے کا اعلان کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو معاوضے کی فراہمی کے لیے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ اس کے علاوہ انھیں رعایتی قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :