صحبت پور ،محکمہ لائیواسٹاک کی جانب سے کانگو وائرس سے بچائو کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا

پیر 20 اگست 2018 17:42

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) ضلع صحبت پور میں محکمہ لائیواسٹاک کی جانب سے کانگو وائرس سے بچائو کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت جانوروںکی ویکسین اور چھڑکائو فارموں اور مویشی منڈیوں میں اسپرے کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںاسپرے ٹیم کے انچارج ڈاکٹر غلام محی الدین کھوسہ نے بتایا کہ گوٹھ عبدالرشید،سخی در محمد، حاجی مولا بخش،نوزبند،اعظم خان،منیر احمد و ملحقہ فارموں اور مویشی منڈیوں میںویکسین کا کام کیا گیا ہے۔

اورکانگووائرس کے مکمل خاتمہ تک کام جاری رہے گا۔انھوں نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد موسیٰ کھوسہ کی ہدایت پر دیگر ٹیمیں بھی صحبت پور،فریدآباد،مانجھی پور،پہنور،جھنڈا تالاب کے علاقوں میںکام شروع کر دیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کے علاج معالج کے لیے مرکزی سینٹر صحبت پور سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :