سندھ ہائی کورٹ ،حلف نامے پر عملدرآمد سے متعلق الیکشن کمیشن، تمام سیاسی جماعتوں سمیت دیگر کو نوٹس جاری

پیر 20 اگست 2018 19:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں سمیت حلف نامے پر عملدرآمد سے متعلق الیکشن کمیشن، تمام سیاسی جماعتوں سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ دو رکنی بینچ کے روبرو قومی و صوبائی اسمبلیوں سمیت حلف نامے پر عملدرآمد سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ حلف نامے میں "میں اللہ کو حاضر جان کر کہتا ہوں کہ اگر میں جھوٹ بولوں تو مجھ پر لعنت ہو" شامل ہوچکا ہے۔ حلف نامے میں شامل اس جملے پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔ ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے موقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن، تمام سیاسی جماعتوں سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 27 ستمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔