پبی، تا رو میں غیر قا نو نی آئل ٹینکرز گودام میں آگ لگنے سے پانچ آئل ٹینکرز مکمل تباہ ،دو افراد جھلس کر شد ید زخمی ،کروڑوں روپے کا نقصان

پیر 20 اگست 2018 20:39

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) تا رو میں غیر قا نو نی آئل ٹینکرز گودام میں آگ لگنے سے پانچ آئل ٹینکرز مکمل طور پر تباہ دو افراد جھلس کر شد ید زخمی ہوگئے، جبکہ آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے،ریسکیو1122 فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے دو گھنٹے مسلسل کو ششوں کے بعد آگ پر قا بو پا یا اور آگ کو مقا می آبادی تک پہنچنے سے روکا،امدادی سر گر میوں میں ڈی ایس پی پبی لقمان خان ڈی ایس پی مو ٹر وے اینڈ ہا ئی عر فان فیصل ڈسڑکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122 نو شہرہ ڈاکٹر میر عالم خان ا ور دیگر انتظا میہ کے افسران نے بھر پور حصہ لیا۔

مقا می لو گوں کا تارو میں غیر قا نو نی آئل ڈپو میں تیل ٹینکروں میں ڈالنے سے آئے روز آگ لگ جا تی ہیں جس سے مقا می لو گوں کا جینا حرام ہو گیا ہے اور انتظا میہ نے اس پر مکمل خا مو شی اختیار کی ہے اے سی پبی آصف علی نے مکمل انکوا ئری کر نے اور غیر قا نو نی گودا موں کو سیل کر نے کا وعدہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تارو میں احسان اللہ کے غیر قا نو نی آئل ٹینکرز کے گودام میں آئل ٹینکرز میں غیر قا نو نی طر یقوں سے دوسری ٹینکرز میں تیل ڈالنے کے دوران اچا نک آگ لگ گئی جو تیزی سے پھیلتے ہو ئے قر یبی ٹینکرز تک پہنچ گئی آگ کے شغلے اتنے بلند تھے کہ دور دور تک دیکھا ئے دینے لگے آگ کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو1122 اور فائربریگیڈ کو دی آگ تیز ی سے پھیلنے کی و جہ سے مقا می آبادی کو خا لی کر دیا ڈی ایس پی پبی لقمان خان ایس ایچ او پبی مقدم خان ڈی ایس پی ہا ئی وے عرفان فیصل دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مو قع پر پہنچے اور امدادی سر گر میاں شروع کی ڈسڑکٹ ایمر جنسی آفیسر نو شہرہ ڈاکٹر میر عا لم خان کی نگران میں ریسکیو112 پبی نو شہرہ پشاور کے فائر فائٹرز مو قع پر پہنچے اور 40 اہلکاروں نے آگ بھجا نے کا عمل شروع کیا مسلسل 2گھنٹے کی کو ششوں سے آگ پر قا بو پا یا گیا آگ سے 5 آئل ٹینکر ز جھل کر خا کستر ہو ئے اور 2 آئی ٹینکرز کو بچا یا گیا آگ سے گودام کا ما لک احسان اللہ اور ثمر جھلس کر شد ید زخمی ہو ئے جس کو ریسکیو1122 کے میڈیکل ٹیم ابتدا ئی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال پہنچا ئے آگ سے کرورڑوں روپے کا نقصان ہوا مقا می لو گوں نے اس پر شد ید احتجاج کیا کہ تارو میں جی ٹی روڈ کے دو طرفہ بے شمار غیر قا نو نی گوام ہیں جس میں دیدہ دلیری سے کھلے عام غیر قا نو نی طور پر ٹینکرزسے دوسرے ٹینکرز میں تیل ڈالتے ہیں اور اس قبل بھی کئی مر تبہ ایسے حادثات رونما ہو ئے ہیں جس میں جا نی اور ما لی نقصان ہوا لیکن انتظا میہ نے اس غیر قا نونی کارو بار کر نے والوں کے خلاف کو ئی کاروا ئی نہیں کی یہ لوگ آبادی میں یہ غیر قا نو نی کام کر تے ہیں جس ہماری زندگیوں اور املاک کو شد ید خطر ات لا حق ہیں انتظا میہ اس کے خلاف بھر پور آپریشن کریں اس موقع پر اے سی پبی آصف علی نے کہا کہ ہم اس کے بارے میں انکوا ئری کر ینگے اور جو بھی غیر قا نو نی گودام ہو نگے اس کو سیل کر ینگے کسی کو بھی غیر قا نو نی کام نہیں کر نے دینگے ۔