سی ڈی اے نے گریڈ18کے تین افسران کے تقرر وتبادلے کردیئے

پیر 20 اگست 2018 22:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) نے گریڈ18کے تین افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل مسجد میاں عرفان جاوید کو ڈپٹی ڈائریکٹر کیو ایس (ای اینڈایم )کا اضافی چارج سونپ دیاگیا۔

(جاری ہے)

چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری کے بعد شعبہ ایچ آر ڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18کی پی اے ایس مس نیشا اشتیاق کو ڈائریکٹر کوآرڈینیشن سے ڈائریکٹر ایچ آر ڈی ون ،گریڈ 18کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ای اینڈ ڈی ایم)عماد الدین کواپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ لک آفٹر چارج پر سیکرٹری سی ڈی اے بورڈ اور گریڈ18کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیراز سمی خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ لک آفٹر چارج پر ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کونسل تعینات کردیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ شعبہ ایچ آرڈی نے تمام تقرر وتبالوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :