Live Updates

جمہوریت کی مضبوطی پارلیمنٹ کی مضبوطی ہے

ہمیں پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، سپیکر اسد قیصر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 21 اگست 2018 02:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی پارلیمنٹ کی مضبوطی سے منسلک ہے، ہمیں پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اہم قومی مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کرے گی اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سادگی اختیار کرے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تمام پارلیمنٹرینز کو عوامی مسائل حل کرنے کی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت صحت کے شعبہ میں اصلاحات لائے گی اور ملک کے ہسپتالوں کی صورتحال کو بہتر بنائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات