سعودی عرب سمیت انڈونیشیا، ملائشیا، متحدہ عرب امارات خلیجی، بیشتر یورپی ممالک اور امریکا کی کئی ریاستوں میں عید الاضحیٰ پورے مذہبی وقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے

منگل 21 اگست 2018 10:50

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) سعودی عرب سمیت انڈونیشیا، ملائشیا، متحدہ عرب امارات خلیجی، بیشتر یورپی ممالک اور امریکا کی کئی ریاستوں میں عید الاضحیٰ پورے مذہبی وقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے ۔ سعودی عرب سمیت انڈونیشیا، ملائشیا، متحدہ عرب امارات خلیجی، بیشتر یورپی ممالک اور امریکا کی کئی ریاستوں میں عید الاضحیٰ پورے مذہبی وقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے ۔

سعودی عرب میں عید الاضحی کے برے اجتماعات خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی۔ مسجدنبوی میں عیدالاضحیٰ کا روح پرور اجتماع ہوا جہاں لاکھوں فرزندانِ توحید نے نماز عید ادا کی اور روضہ رسول ﷺ ُ پر حاضری دی جبکہ خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنے کے بعد طواف کعبہ اور سعی کے بعد سر منڈوایا اور سنت ابراہیمی کی کی باد تازہ کرتے ہوئے قربانی قربانی کا فریضہ ادا کرہے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر مکہ شہزادہ خالدالفیصل اور نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر نے جمرات پر رمی کی اور دونوں نے مسجد الحرام پہنچ کرطواف بھی کیا جب کہ گورنرمکہ اور ان کے نائب نے حج انتظامات کی نگرانی کی اور سہولیات کاجائزہ بھی لیا۔ متحدہ عرب امارات میں بھی نماز عیدالاضحیٰ کے اجتماعات ہوئے جس کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کے گلے لگ کر عید کی مبارکبا دی اور سنت ابراہیمی کی پیروی کے لیے مذبح خانوں کا رخ کرلیا۔

انڈونیشیا، ملائشیا، متحدہ عرب امارات خلیجی، بیشتر یورپی ممالک اور امریکا کی کئی ریاستوں میں عید الاضحیٰ پورے مذہبی وقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔ نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کے اتحاد ، امن و سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ امریکا کے کچھ علاقوں سمیت دیگر ممالک میں مسلمان عیدالاضحیٰ آج کو منائی جائے گی۔