حج پرمٹ کی خلاف ورزی پر 19 افراد کو قید

منگل 21 اگست 2018 11:29

حج پرمٹ کی خلاف ورزی پر 19 افراد کو قید
مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) محکمہ پاسپورٹ کی تادیبی کمیٹی نے حج پرمٹ کی خلاف ورزیوں پر 19 افراد کے خلاف مقدمات کی سماعت کرکے فوری سزاوں کا اعلان کر دیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے حج سیزن سے قبل اس بات کا اعلان کیا تھاکہ حج پرمٹ کے بغیر کسی بھی شخص کو سفری سہولت فراہم کرنے والوں کو جرمانے اور قید کی سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

امیگریشنکی جانب سے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر قائم کی جانے والی چیک پوسٹوں پر مقدمات کی سماعت کے لئے فوری سماعت کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں۔ اس ضمن میں حکام کا کہناتھا کہ مختلف چیک پوسٹوں پر غیر قانونی طور پر حج کرنیوالوں کو سفری سہولت فراہم کرنے پر 19 افراد جن میںزیادہ ترسعودی شامل ہیں کو قید اور جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔ قانون کے مطابق فی سواری 10 ہزار ریال جرمانہ اور 15دن قید کی سزا کا اعلان کیاگیاتھا۔سب سے زیادہ جرمانہ ایک سعودی ھایف سفران الحربی پر کیا گیا جس پر 12 افراد کو مکہ مکرمہ لے جانے کے جرم میں ایک لاکھ 20 ہزارریال جرمانہ عائد کیاگیا۔