دو سمندری طوفان جاپان کے نزدیک پہنچ گئے

منگل 21 اگست 2018 12:21

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) جاپان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے، کہ گزشتہ روز مقامی وقت شام 6 بجے کی اطلاعات کے مطابق، طاقتور سمندری طوفان ’سولِک‘ مِنامی دائیتو جزیرے سے 380 کلومیٹر مشرق میں دیکھا گیا، جو 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔سمندری طوفان کے مرکز میں ہوا کا دباؤ 955 ہیکٹو پاسکل ہے اور اس کے مرکز کے قریب ہواؤں کی رفتار 144 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

(جاری ہے)

طوفان میں آتی شدّت کے پیش نظر، پیش گوئی کی گئی ہے، کہ جنوبی کیوشو اور امامی جزائر کے قریب پہنچے گا۔محکمہ موسمیات کے حکام رہائشیوں پر زور دے رہے ہیں، کہ بلند لہروں، ہوا کے جھکڑوں، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کر لیے جائیں۔بارش برسانے والا ایسا ہی ایک دوسرا نظام ’سِمارون‘ ایک شدید سمندری طوفان ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بحرالکاہل میں یہ طوفان جاپان سے کافی دور جنوب میں ہے، اور 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب شمال مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے۔توقع کی جا رہی ہے، کہ یہ طوفان بھی تقریباً ’سولِک‘ ہی کے راستے سے ہوتا ہوا جنوب مغربی جاپان کی جانب بڑھے گا۔

متعلقہ عنوان :