پسنی کے علاقے سے محکمہ ایکسائز کے عملے نے غیر ملکی شراب اور بیئر کی بوتلیں قبضے میں لے لیں

منگل 21 اگست 2018 18:00

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء)پسنی کے علاقے میں محکمہ ایکسائز کے عملے نے کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں شراب اور بیئر کی بوتلیں قبضے میں لے لیں۔

(جاری ہے)

اے ای ٹی او قاضی نصراللہ نے بتایا کہ منگل کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر پسنی کے علاقے کلمت میں کارروائی کرتے ہوئے 82غیر ملکی شراب اور217بیئر کی بوتلیں قبضے میں لے لیں جو نامعلوم سمگلر اندرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملے نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔