سندھ پولیس افسران اور اہلکاروں کی مراعات بھی پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ
پولیس اہلکاروں کے بچوں کو 65 فیصد نمبرز یا اس سے زائد حاصل کرنے پر100 فیصد اسکالر شپ دی جائے گی،آئی جی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے
منگل 21 اگست 2018 18:40
(جاری ہے)
شادی گرانٹ کو دس ہزار سے بڑھاکر پچاس ہزار کیا جارہا ہے جوکہ دو بچوں لڑکا/ لڑکی کی شادی کی صورت میں پچاس ہزار روپئے فی کس ادا کیئے جائیں گے یعنی ایک خاندان کو ایک لاکھ روپئے تک میرج گرانٹ دی جائیگی۔
پچیس سال تک ریٹائرمنٹ گرانٹ 15000 جبکہ ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ گرانٹ 25000روپئے سے بڑھاکر باالترتیب بنیادی تنخواہ تک کردی گئی ہے۔اسکالرشپ جوکہ اسوقت 70فیصدیا اس سے زائد نمبرز کی صورت میں 50 فیصد ٹیوشن فیس کی مد میں دی جارہی تھی اب 65فیصد نمبرز یا اس سے زائد حاصل کرنے پر100فیصد اسکالر شپ دی جائیگی۔مالی طبی امداد کی رقم کو ایک لاکھ سے بڑھاکر دس لاکھ روپئے کردیا گیا ہے جوکہ موذی بیماریوں کے علاج معالجے کی صورت میں دی جائیگی۔فرائض منصبی کے دوران ایسے افسران وملازمان جنہیں قانونی مسائل/کیسز درپیش ہونگے انکی پانچ لاکھ تک کی مالی معاونت کی جائیگی۔فرائض کی بجآوری کے دوران مستقل معذوری کی صورت میں ایسے اہلکاروں کو مخصوص موٹرسائیکلیں دی جائینگی۔قابل ذکر ہے یہ امر کہ آئی جی سندھ نے سندھ پولیس ویلفیئر بورڈ سے تقریبا 20 کروڑ روپئے کی اضافی مراعات افسران وملازمان کے لیئے شامل کی ہیں۔بیوہ فنڈ کو 3000 سے بڑھاکر ماہانہ 5000ہزار روپئے کیا جارہا ہے۔نیز بورڈ نے اپریل2018تاجون2018, 5518بیواں کو آن لائن ادا کرنیکی منظوری دیدی ہے جسکی کل رقم چھ کروڑ پچاسی لاکھ اٹھاون ہزار چار سو روپئے بنتی ہے۔علاوہ اذیں دوران اجلاس آئی جی سندھ پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مختلف معاملات پر درج ذیل ہدایات بھی دیں۔گذشتہ تین سالوں کے دوران طبعی اور حادثاتی طور پر جاں بحق ہونیوالے پولیس افسران اور جوانوں کی تفصیلات اندرون ہفتہ پیش کی جائے۔تاکہ ورثا کے لیئے امدادی رقوم کا تعین کیا جاسکے۔پولیس ملازمین کی انشورنس کے لیئے مختلف کمپنیز سے رابطے کیئے جائیں اور اندرون سات یوم مختلف انشورنس کمپنیز کی جانب سے تیار کردہ جامع سفارشات پیش کی جائیں۔پولیس ملازمین کی رہائش کے لیئے وزہراعلی سندھ سے باقاعدہ درخواست کی جائیگی۔آئی جی سندھ نے اس موقع پر سندھ پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود کی مد میں کی جانیوالی کاوشوں پر اے آئی جی ویلفیئر غلام اظفر مہیسر اور انکی ٹیم کے جملہ اقدامات کو سراہا اور شاباش دی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.