ریسکیو1122 ایبٹ آباد عید الضحیٰ کے دوران عوام الناس کو خدمات فراہم کرتے رہیں گے

منگل 21 اگست 2018 18:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) ریسکیو1122 ایبٹ آباد عید الضحیٰ کے دوران عوام الناس کو خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر غیور مشتاق نے بتا یا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر عید الضحیٰ کی عام تعطیلا ت کے اعلا ن کے بعد ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

عید الضحیٰ کے دوران سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو 1122کی جانب سے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس قائم کیے جا ئیں گئے جس کا مقصدسیاحوں اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

غیور مشتاق نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے سٹیشنز میں ایمبو لینس ،فا ئر وہیکل اور ریسکیو وہیکل ہر قسم کی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیے 24گھنٹے بمعہ سٹا ف تیا ر رہیں گے اور عوام کو ان کی دہلیز پرمفت سہولیا ت فراہم کریں گے۔ عوام 24گھنٹے ریسکیو 1122 کے فری نمبر 1122 پر کا ل کر کے ان کی خد مات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ خدمات کی بدولت عوام الناس ریسکیو 1122 کے عملے سے بے حد خو ش ہیں اور ان کی خد مات کو سرا ہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :