افغانستان سے چھوٹے جانوروں کی درآمد پر عائد پابندی ختم

منگل 21 اگست 2018 20:40

افغانستان سے چھوٹے جانوروں کی درآمد پر عائد پابندی ختم
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) پاکستان میں عیدلاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی سرانجام دینے کیلئے افغانستان سے چھوٹے جانوروں کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد طورخم گیٹ کے راستے دنبوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے طورخم بارڈر کے راستے ٹرالروں میں سینکڑوں کی تعداد میں دنبے لنڈی کوتل ودیگر علاقوں میں پہنچائے جارہے ہیں دنبوں کی درآمد پر عائد پابندی ختم ہونے سے قیمتوں میں کمی آجائے گی اس اقدام سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہیے علاقے کے عوام نے دونوں ممالک کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :