سعودی عرب، حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل مار گرایا

بدھ 22 اگست 2018 16:20

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2018ء) سعودی عرب کی فضائیہ نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گرایا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یمن سیجازان میں داغا گیا بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ قبل ازیں گذشتہ ہفتے کے روز بھی ایران نوازحوثی باغیوں نے نجران اور جازان پرمتعدد بیلسٹک میزائل داغے جنہیں مار گرایا گیا تھا۔خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب پرمسلسل بیلسٹک میزائل حملے کر رہے ہیں۔سعودی محکمہ دفاع کی طرف سیفوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کرکے ملک کو تباہی سے بچالیا گیا۔