میرے سر اور داڑھی کے بال سفید ہو چکے مگر ڈرامے میں ہیرو شپ کی ڈیمانڈ ابھی ختم نہیں ہوئی ‘عدنان صدیقی
میں نے اپنے بالوں کو کبھی رنگ دیکر کالا نہیں کیا نہ ہی کرنا چاہتا ہوں ،مجھے اپنے سر اور داڑھی کے نیچرل سفید بال پسند ہیں
ہفتہ 25 اگست 2018 13:25
(جاری ہے)
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے دوران دلچسپ واقعہ پیش آیا ،ڈرامہ سیریل میں ایک لڑکی میری دلہن بنی اور ریکارڈنگ شروع ہوئی تو اس لڑکی نے ہنسنا شروع کر دیا میں نے اسکی وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا کہ آپ میری والدہ کے ساتھ بھی ہیرو آچکے ہیں اور اب آپ میرے ساتھ دولہا کا کردار ادا کررہے ہیں یہ سننے کے بعد میں بڑا حیران ہوا کہ وقت کتنی تیزی کے ساتھ نکل گیا کہ اب میرے ساتھ کام کرنے والی اداکارائوں کے بچے اور بچیاں جوان ہو کر شوبز انڈسٹری میں آچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے دور میں کسی اداکار کے لئے نام بنانا آج کی نسبت زیادہ آسان تھا اس وقت ہمیں پی ٹی وی میں اچھے رائٹر و ڈائریکٹر ملے جنہوںنے ہماری صلاحیتوں کو اجاگر کیا ۔ انہوںنے کہا کہ میں نے اپنے بالوں کو کبھی رنگ دیکر کالا نہیں کیا اور نہ ہی کرنا چاہتا ہوں ،مجھے اپنے سر اور داڑھی کے نیچرل سفید بال پسند ہیں ۔عدنان صدیقی نے کہا کہ آج آنے والے نئے اداکار اچھے ہیں اور میں ان کو بھرپور سپورٹ کرتا ہوں ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.