سیکرٹری پرائمری ایند سیکنڈری ہیلتھ کیئر علی بہادر قاضی سے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات
پنجاب کے دور دراز علاقوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی ڈاکٹرز اور عملہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ‘سیکرٹری ہیلتھ نوجوان ڈاکٹرز کی خدمات قابل تعریف،ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کے حل کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل
پیر 27 اگست 2018 19:52
(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر شہناز نسیم،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر، پراجیکٹ مینیجر ڈاکٹر زاہدہ سرور،ڈپٹی سیکرٹری آمنہ لطیف،ڈاکٹر فوزیہ،ڈاکٹر یداللہ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ملتان نے شرکت کی۔
جبکہ وفد کے ارکان نے ڈاکٹر حامد بٹ کی صدارت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد کے اراکین نے پنجاب کے تمام اضلاع خصوصا جنوبی پنجاب میں ڈاکٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔انھوں نے سیکرٹری ہیلتھ کو فیلڈ ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹر،میڈیکل،پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر عملہ کودرپیش مسائل اور سیکورٹی کے انتظامات حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈاکٹرز کی پروموشن تیز کرنے،ڈاکٹر اور ڈسٹرکٹ کنسلٹنٹس کے پے پیکج بڑھانے،ایڈہاک کی نئی پالیسی،سنٹرل انڈکشن سسٹم اور پبلک سروس کمیشن کے زریعے بھرتیاں جلد مکمل کرنے اور دیگر اہم امو ر پر بات چیت کی گئی۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے پنجاب میں بھی ڈاکٹروں کے الاونس اور پے پیکج کو خیبر پختونخواہ طرز پر کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کی۔علی بہادر قاضی نے ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے نمائندگان کو ان کے مسائل قانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔سیکرٹری ہیلتھ نے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر شہناز نسیم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل کرنے کے احکامات جاری کئے۔یہ کمیٹی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ سے مل کر ان مطالبات کو حل کرنے کی سفارشات پیش کرے گی اور اس سلسلے میں پہلا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.